تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے آج
یہاں ملاقات کر کے ریاست سے منسلک کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں لیڈروں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی اس ملاقات کے دوران
ریاست میں مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی حد میں اضافہ کرکے 12 فیصد کرنے سے
متعلق بل، حدبندی کے
تحت اسمبلی سیٹوں کی موجودہ تعداد 119 سے بڑھا کر 153
کرنے اور اور آندھرا پردیش تعمیرنو قانون 2014 کے تحت زیر التواء کئی مسائل
پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر راؤ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ریاستی مسلمانوں کی اقتصادی اور سماجی
پسماندگی کی وجہ سے ریاستی حکومت ان کے لئے ریزرویشن کی حد میں اضافہ کرنے
کی خواہشمند ہے۔